بات سے بات

 400

غم کتنا ہی سنگین ہو نیند سے پہلے تک۔

٭٭٭

کائنات کا کوئی غم ایسا نہیں ہے جو آدمی برداشت نہ کر سکے۔

٭٭٭

مرنے کے بعد زندہ ہونے کی خوشی صرف اسی شخص کو ہو سکتی ہے جو اس زندگی میں کوئی کام کر رہا ہو۔ جو اس زندگی میں کوئی کام کر رہا ہو تو اسے مرنے کا خوف نہیں ہوتا۔

٭٭٭

جوانی سولہ سال کی عمر کا نام نہیں ٗ ایک انداز فکر کا نام ہے ٗ ایک انداز زندگی کا نام ہے ٗ ایک کیفیت کا نام ہے۔ یہ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص سولہ سال میں بوڑھا ہو اور ایک شخص ساٹھ سال میں جوان ہو۔

٭٭٭

سانس کی موت سے پہلے بہت سی موتیں ہو چکی ہوتی ہیں ٗ ہم سانس کو موت سمجھتے ہیں حالانکہ سانس تو اعلان ہے ان تمام موتوں کا جو آپ مر رہے ہیں۔

Availability: 132 in stock

Category:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جس انسان کی آنکھ میں آنسو ہیں وہ انسان اللہ سے بچ نہیں سکتا ٗ انسان کا اللہ سے قریب ترین رشتہ آنسوئوں کا ہے۔

٭٭٭

غم چھوٹے آدمی کو توڑ دیتا ہے۔ اگر غم میں غم دینے والے کا خیال رہے تو پھر انسان بہت بلند ہو جاتا ہے۔

٭٭٭

دنیا کے اندر سب سے بڑا انصاف یہ ہے کہ یہ دنیا گناہ کے متلاشی کیلئے گناہ دیتی ہے اور فضل کے متلاشی کو فضل دیتی ہے۔

٭٭٭

جس کو صداقت اور نیکی کا سفر کرنے کی خواہش ہے وہ جان لے کہ یہ منظوری کا اعلان ہے۔ جس کو منظور نہیں کیا جاتا اس کو یہ شوق ہی نہیں ملتا۔

٭٭٭

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “بات سے بات”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart