دریچے

 400

حضور پاکﷺ کی بات پر کسی اور دین کی وضاحت یا تسلیم کا بیان کرنا جہالت ہے۔

٭٭٭

اطاعت میں جب محبت آئے تو یہ تو مومن کا مقام ہے۔

٭٭٭

نیک لوگوں کی خدمت کرنا ہی نیکی ہے۔

٭٭٭

اللہ کی ایک سنت یہ ہے کہ جہاں گناہ زیادہ ہوں وہاں رحمت آتی ہے بلکہ رحمت اللعالمینﷺ آتے ہیں۔

 

Availability: 135 in stock

Category:

حضور پاکﷺ کی بات پر کسی اور دین کی وضاحت یا تسلیم کا بیان کرنا جہالت ہے۔

٭٭٭

اطاعت میں جب محبت آئے تو یہ تو مومن کا مقام ہے۔

٭٭٭

نیک لوگوں کی خدمت کرنا ہی نیکی ہے۔

٭٭٭

اللہ کی ایک سنت یہ ہے کہ جہاں گناہ زیادہ ہوں وہاں رحمت آتی ہے بلکہ رحمت اللعالمینﷺ آتے ہیں۔

٭٭٭

توبہ کے بعد گناہ کا ذکر بھی گناہ ہے۔

٭٭٭

اللہ تعالیٰ جس پر راضی ہوتا ہے اس کی آنکھ کو پرنم کر دیتا ہے۔

٭٭٭

مومن کا دل اللہ کا گھر ہے اس کی آنکھ کا قرب ہے۔

٭٭٭

اللہ کی مہربانی سے مایوس ہونے کا مطلب ہے اپنے مستقبل سے مایوس ہونا ٗ جس نے ایک بار اللہ کی طرف رجوع کیا پھر وہ اللہ نہ ہوا جو اس کو چھوڑ دے ٗ وہ کبھی نہیں چھوڑتا۔

٭٭٭

اگر کوئی ذات آپ کو اپنے خیال میں گم ہونے کی اجازت دے دے تو سمجھو کہ یہ بہت بڑی عطا ہے اور بندے کے خیال میں گم ہونا ٗ بندوں کی دنیا میں یہ بہت بڑا اعجاز ہے۔

٭٭٭

ادب اطاعت میں ڈھل جائے تو یہ شریعت بن جاتا ہے۔

٭٭٭

آپ اچھے آدمی کے ساتھ رہیں ٗ اچھے آدمی کی عاقبت کے ساتھ رہیں ٗ کامیابی اور ناکامی سے نکل کے سیاست کریں کیوں کہ جھوٹ کی سیاست میں جھوٹے کی مدد کرنے والا کہیں نہ کہیں پکڑ میں آ جائے گا۔ تو آپ لوگ اس کا ساتھ دیں جو آپ کے ایمان کو فروغ دے۔

٭٭٭

جھوٹی دنیا میں ووٹ مانگنے والا سچا آدمی ناکام ہو جائے گا اور برے آدمی کو ووٹ دینے والا بھی برائی میں برابر کا شریک ہوتا ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “دریچے”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart