بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
آپ کا اصل ساتھی اور آپ کا صحیح تشخّص ‘آپ کے اندر کا اِنسان ہے۔ اُسی نے عبادت کرنا ہے اور اُسی نے بغاوت،وہی دُنیا والا بنتا ہے اور وہی آخرت والا۔اُسی اندر کے اِنسان نے آپ کو جزا وسزا کامستحق بنانا ہے۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔آپ کا باطن ہی آپ کا بہترین دوست ہے اور وہی بدترین دُشمن۔آپ خود ہی اپنے لیے دُشواریٔ سفر ہو اور خود ہی شادابی ٔ منزل۔باطن محفوظ ہو گیا ‘تو ظاہر بھی محفوظ ہو گا۔
ۃۃۃۃۃ
اِیمان ہمارے خیال کی اِصلاح کرتا ہے ،شکوک وشُبہات کی نفی کرتا ہے،وسوسوں کو دِل سے نکالتا ہے۔اِیمان ہمیں غم اور خوشی ‘دونوں میں اللہ کے قریب رکھتا ہے ۔ہم ہر آزمائش میں پورے اُترتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ خوشیاںدینے والا ہمیں غم کی دولت سے بھی نواز سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دولت ِ یقین سے محروم نہیں ہونے دیتا۔
ۃۃۃۃۃ
اِسلام میں داخل ہونے کے بعد اگر کوئی یہ دعویٰ کرے کہ وہ دُوسرے مسلمانوںپر فوقیت رکھتا ہے‘تواُسے غلط سمجھیں۔اپنی فضیلت کو فضیلت کے طورپربیان کرناہی فضیلت کی نفی ہے، اِنسان کی کم ظرفی ہے ،جہالت ہے۔اصل فضیلت تو دُوسروں کو فضیلت دینے میں ہے جیسا کہ علم میں دُوسروں کو شامل کرنے کا نام علم ہے۔ورنہ علم سے دُوسروں کو مرعوب کرنا اور احساسِ کمتری میںمبتلا کرنا تو جہالت ہے۔
ۃۃۃۃۃ
کسی اِنسان کے کم ظرف ہونے کے لئے اِتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنی زبان سے اپنی تعریف کرنے پر مجبور ہو۔دُوسروں سے اپنی تعریف سننامستحسن نہیں اور اپنی زبان سے اپنی تعریف عذاب ہے۔
ۃۃۃۃۃ
عافیت اِس بات میں نہیں کہ ہم معلوم کریں کہ کشتی میں سوراخ کون کر رہا ہے۔عافیت اِس بات میں ہے کہ کشتی کنارے لگے۔
ۃۃۃۃۃ
Reviews
There are no reviews yet.