گفتگو 11

 500

۱۔          سکون قلب کیاخواہش کے پورا ہونے کا نام ہے یا خواہش کو ترک کرنے کا نام ہے ؟

۲۔         حضرت سلطان باہوؒ نے فرمایا ہے کہ ایمان سلامت ہر کوئی منگدا تے عشق سلامت کوئی ہو۔ اس سے کیا مراد ہے ؟

۳۔         اسلام تو سچا دین ہے مگر دنیا اس سے کیوں دور ہے ؟ اہل ظاہر اور اہل باطن میں فرق کیوں ہے ؟

۴۔         اللہ والے اپنی تعداد میں اضافہ تو کرسکتے ہیں لیکن کیوں نہیں کرتے؟

۵۔         یہ کیسے پتہ چلے گا کہ یہ خواہش اللہ کی ہے یا غیر اللہ کی ؟یہ کیسے پتہ چلے گا کہ اللہ ہم پر راضی ہے ۔

 

Availability: 148 in stock

Category:

فہرست

(1)

۱۔          سکون قلب کیاخواہش کے پورا ہونے کا نام ہے یا خواہش کو ترک کرنے کا نام ہے ؟

۲۔         حضرت سلطان باہوؒ نے فرمایا ہے کہ ایمان سلامت ہر کوئی منگدا تے عشق سلامت کوئی ہو۔ اس سے کیا مراد ہے ؟

۳۔         اسلام تو سچا دین ہے مگر دنیا اس سے کیوں دور ہے ؟ اہل ظاہر اور اہل باطن میں فرق کیوں ہے ؟

۴۔         اللہ والے اپنی تعداد میں اضافہ تو کرسکتے ہیں لیکن کیوں نہیں کرتے؟

۵۔         یہ کیسے پتہ چلے گا کہ یہ خواہش اللہ کی ہے یا غیر اللہ کی ؟یہ کیسے پتہ چلے گا کہ اللہ ہم پر راضی ہے ۔

 

(2)

۱۔          سر!دقت یہ ہے کہ نہ اس دنیا میں رہ سکتے ہیں اور نہ اس دنیا کو چھوڑ سکتے ہیں؟اس دقت کو حل کردیں۔

۲۔         مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ اپنی ذات سے محبت اور پوجا سے کیا مراد ہے ؟

۳۔         حضور!ایک دفعہ آپ نے فرمایا تھا کہ اپنے ایمان کی رسید اللہ تعالیٰ سے نہ مانگا کرو جب کہ اللہ تو خود فیصلہ کردیتا ہے کہ کون ایمان لایا اور کون نہیں لایا؟

۴۔         کیا اللہ کی تصدیق نہیں کرنی چاہیے؟

۵۔         میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ فنا فی الشیخ سے کیا مراد ہے ؟

۶۔         ایک مسلمان اسلام پر تو پورا یقین رکھتا ہے مگر مسلمانوں کا گلہ اور افسوس کرتا ہے کہ ان کا یہ حال ہے اور مغربی ممالک کا یہ حال ہے ، تو اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔

۷۔         سر! یہ جو روحانیت ہے یہ صرف اسلام میں ہی ہے یا یہ باقی مذاہب میں بھی ہوتی ہے ۔ اور روحانیت کیا ہے ؟

۸۔         بزرگوں کے مزارات پر یہ جو جمعرات کا دن مخصوصہے اس کی کیا وجہ ہے ؟

۹۔         اگر ہم اور دنوں میں مزار پر جائیں تو پھر کیا ایک ہی بات ہے ؟

۱۰۔        داتا صاحبؒ کے ہاں کب اور کیسے جانا چاہیے؟

 

(3)

۱۔          اس فقرے کا کیا مطلب ہے کہ اس بڑھیا کی طرح نہ ہوجانا جس نے ساری عمر سوت کا ٹا اور آخر میں الجھادیا۔

۲۔         حضرت اویس قرنی ؓ نے اپنے دانت کیوں توڑ دیے تھے ؟

۳۔         یہ آپ نے کئی دفعہ فرمایا ہے کہ طریقت کے راستے میں نہیں بدلنا چاہیے لیکن ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ انسان بدلنے پر مجبور ہوجاتا ہے ؟

۴۔         حضور رسول مقبولﷺ خاتم الانبیاء ہیں ہمارے ہادی ہیں اور خالق ارض و سما کے محبوب بھی ہیں اس بات کی ذرا اثر انگیز وضاحت فرمادیں۔

۵۔         کیا کچھ علم حاصل کرنا ضروری بھی ہے ؟

۶۔         مسلمانوں کو ہدایت کا کیا مفہوم ہے ؟

۷۔         آپ نے بار بار فرمایا ہے کہ علم نافع حاصل کرو تو کیا اس کی تبلیغ بھی کرنی چاہیے ؟

۸۔         قطب ارشاد کیا ہوتا ہے ؟

۹۔         رابطہ کس طرح قائم ہوسکتا ہے ؟

 

(4)

۱۔          اللہ کریم کا حکم ہے کہ آپ کے پاس جو پیسہ آپ کی ضرورت سے زائد ہے اسے میری راہ میں خرچ کرو۔ تو کیا اس سے اولاد کے حقوق پر فرق نہیں پڑے گا اور یہ کہ ہم لوگوں کو کہاں تک معاف کرتے جائیں؟

۲۔         ضرورت سے زائد کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ہے تو سوال یہ ہے کہ ضرورت کا تعین کون اور کس طرح کرے گا ؟

۳۔         آپ نے پیسے خرچ کردینے کا کہا اور قومی سطح پر ہمیں سیونگز کی ضرورت ہے ۔ اگر ہم سیونگز نہ کریں تو اس سے ملک پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ؟

۴۔         ہمارے ذہنوں میں پیسہ ایسا سوار ہوگیا ہے کہ نکلتا ہی نہیں ہے ، ایسے میں ہم کیا کریں؟

۵۔         تصوف میں وحدت الوجود کا اکثر ذکر آتا ہے ، کیا یہ فلسفہ ضروری ہے کیونکہ صحابہ کرامؓ سے تو یہ ثابت نہیں۔

۶۔         جو بھی نئی چیز ایجاد ہوتی ہے تو علماء کرام کہتے ہیں کہ یہ تو قرآن پاک میں بڑے عرصے سے لکھا ہوا ہے اور یہ اصل میں ہمارے قرآن پاک سے لے کر ایجاد کی گئی ہے ۔

 

(5)

۱۔          خواب اور خواب کی تعبیر کے بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں؟

۲۔         خواب کی تعبیر پوچھنے کے لیے جاننے والے کا کیسے پتہ چلے گا ؟

۳۔         سر! میں کوشش کروں گا کہ عمل کی کوئی صورت بن جائے ۔

۴۔         میت کا عمل تو مرنے کے بعد ختم ہوجاتا ہے تو کیا جنازے اور دعا سے اسے کوئی فائدہ ہوسکتا ہے ؟

۵۔         ہم شوق پیدا کریں یا ہم یہ یقین کرلیں کہ ہم میں شوق ہے ۔

۶۔         کیا وجہ ہے کہ کچھ لوگ محنت بھی زیادہ کرتے ہیں او رخوش حال بھی نہیں بلکہ غریب اور پریشان ہیں؟

۷۔         کیا انسان سب اس لیے کرتا ہے کہ شہرت حاصل کرے ؟

۸۔         کیا عشق مجازی میں بے بسی کی کیفیت میں انسان لاشعوری طور پر عشق حقیقی کی طرف جارہا ہوتا ہے ؟

۹۔         لوگ مزاروں پر جاکر ان کے وسیلے سے دعائیں مانگتے ہیں جب کہ میں ڈائریکٹ اللہ سے دعا مانگتا ہوں۔

 

(6)

۱۔          قریش مکہ رسول مقبولﷺ کو یہ کہتے تھے کہ ہم جس دین پر قائم ہیں اس پر ہمارے آبائو اجداد قائم تھے ۔ تو اب ہم سب مسلمان بھی یہی کہتے ہیں۔ ان میں اور ہم میں کیا فرق ہے ؟

۲۔         یکسوئی کا آپ نے فرمایا ہے تو یہ اصل میں کیا ہے ؟

۳۔         میں نے آپ کی کتاب میں پڑھا ہے کہ آپ کو جس ملک ، جس دور اور جس زبان میں پیدا کیا گیا ہے آپ کو اسی ملک ، اسی دور، اسی زبان میں عرفان ملے گا۔

۴۔         آپ نے بیان فرمایا ہے کہ کل نفس ذائقتہ الموت لیکن بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضور اکرمﷺ زندہ ہیں اور حدیث شریف میں بھی ہے کہ ہم درود بھیجیں تو وہ جواب دیتے ہیں۔

 

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “گفتگو 11”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart